تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پی سی بی گورننگ بورڈ رکن کا قائداعظم ٹرافی کو ختم کرنے کا مشورہ

  27 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    02:13     |     کھیل

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کا بورڈ آف گورنرز ملک میں کرکٹ کا سب سے بڑا پالیسی ساز ادارہ ہے۔گورننگ بورڈ اپنے ہی اراکین میں سے چیئرمین کا انتخاب کرتا ہے لیکن اس کے اجلاس کی کہانیاں حیران کن بھی ہیں اور شائد کسی ذی شعور کو اندرونی کہانیوں پر یقین نہ آئے۔ایسی ہی ایک کہانی منگل کو اجلاس کے بعد منظر عام پر

آئی جب بورڈ آف گورنرز کے ایک اہم اور بااثر رکن نے ملک کے سب سے بڑے اور معتبر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کو ختم کرنے کا مشورہ دے کر سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ذمے دار ذرائع کے مطابق لاہور میں پانچ دن قبل ہونے والے اجلاس میں گورننگ بورڈ کے ایک اہم ترین رکن کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی ختم کرنے کی تجویز اس بات کی عکاسی کرتی تھی کہ شائد بورڈ آف گورنرز کے اراکین کو کرکٹ کے بارے میں آگاہی ہی نہیں ہے لیکن یہی لوگ بڑے بڑے فیصلوں میں شریک ہیں۔اجلاس میں موجود عینی شاہدین کے مطابق بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں قائد اعظم ٹرافی کے لئے اسپانسر شپ نہ ملنے پر بورڈ کے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیا گیا اور کہا گیا کہ بورڈ کا شعبہ مارکیٹنگ واحد فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے لئے اسپانسر شپ کیوں تلاش نہیں کرسکا ہے۔اسی بحث میں بورڈ آف گورنرز میں پہلی بار آنے والے ایک رکن نے برجستہ کہا کہ اگر یہ منصوبہ منافع بخش نہیں ہیتو اس ٹورنامنٹ کو ختم کردیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے اس حیران کن انکشاف کے بعد بورڈ آف گورنرز کے رکن منصور مسعود خان نے مداخلت کی اور کہا کہ آپ کو اندازہ ہے کہ آپ کس قسم کی بات کررہے ہیں۔ہر ملک کی کرکٹ کی بنیاد اس کا فرسٹ کلاس ڈھانچہ ہوتا ہے۔اگر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ ہی ختم کردیا جائے گا تو پاکستان میں کرکٹ کا اللہ ہی حافظ ہے۔فرسٹ کلاس کرکٹ کسی بھی ملک کی کرکٹ میں ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے اور ریڑھ کی ہڈی کے بغیر جسم مفلوج ہوجاتا ہے۔تاہم بورڈ آف گورنرز کے رکن کی جانب سے یہ تجویزنے سب کو حیران کردیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>