تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

آسٹریلوی قائد اسٹیون اسمتھ عہد حاضر کے بہترین بیٹسمین قرار

  27 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    02:17     |     کھیل

برسبین(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ اسٹیو اسمتھ بلاشبہ حالیہ دور کے عظیم بیٹسمین ہیں۔ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اسمتھ کی سنچری ان کی صلاحیتوں اور کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اسٹیو اسمتھ اپنے کیریئر کے دوران

جدید دور کے عظیم بیٹسمین ہیں، انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اسپن آل راونڈر کی حیثیت سے کیا تھا لیکن ان کے کھیل میں اہم تبدیلی 2013-14 کی ایشز سیریز میں نظر آئی تھی جب انھوں نے بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بالخصوص جوہر دکھائے۔سابق کینگرو کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اسمتھ کی بیٹنگ اوسط 61.23 ہے جو دنیا میں کسی بھی بیٹسمین کی نہیں ہے اور بلاشبہ وہ موجودہ دور کے سب سے اچھے بیٹسمین ہیں، پونٹنگ کا کہنا تھا کہ میں نے ان کے کھیل کا بغور جائزہ لیا ہے، وہ دنیا کے کسی بھی اٹیک کے خلاف ہر کنڈیشن میں مرد آہن کا کردار ادا کرنے والے پلیئر بن چکے ہیں، حالانکہ ان کے شاٹس کھیلنے کا انداز دوسرے بیٹسمینوں سے مختلف ہے بالخصوص ہک، اسٹریٹ اور دیگر شاٹس ان آرتھوڈوکس قسم کے ہیں۔حالانکہ ان کے شاٹس کھیلنے کا انداز دوسرے بیٹسمینوں سے مختلف ہے بالخصوص ہک، اسٹریٹ اور دیگر شاٹس ان آرتھوڈوکس قسم کے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>