تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سری لنکن آل راونڈر ڈاسن شناکا بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  27 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    02:22     |     کھیل

ناگپور(ویب ڈیسک) سری لنکن آل راونڈر ڈاسن شناکا بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں حرکت ٹی وی پر آنے کی وجہ سے 75 فیصد میچ فیس سے ہاتھ دھونا پڑے، 3 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی کھاتے میں ڈال دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کیدوران

سری لنکن آل رانڈر ڈاسن شناکا کو اس وقت بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جب ٹی وی پر انھیں گیند کی سلائی کے قریب سے تین مرتبہ کچھ نوچتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ واقعہ بھارتی اننگز کے 50 ویں اوور کے دوران پیش آیا تھا۔امپائرز جوئیل ولسن، رچرڈ کیٹل برو، نائیجل لونگ اور سی شمس الدین کی جانب سے یہ معاملہ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر میچ ریفری ڈیوڈ بون کے علم میں لایا گیا۔ جنھوں نے شناکا کو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈیکٹ کے آرٹیکل 2.2.9 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا، یہ آرٹیکل گیند کی ساخت کو تبدیل کرنے سے متعلق ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈوسن شناکا پر اس حرکت کی وجہ سے نہ صرف 75 فیصد میچ فیس جرمانہ عائد کی گئی ہے بلکہ ساتھ میں ان کے اکانٹ میں تین ڈیمیرٹ پوائنٹس بھی ڈال دیے گئے ہیں چونکہ شناکا نے خود پر عائد چارجز کو چیلنج نہیں کیا، اس لیے معاملے کی کوئی سماعت نہیں ہوگی۔میچ ریفری ڈیوڈ بون کا کہنا تھا کہ یہ ڈاسن کے کیریئر کے ابتدائی دن ہیں، مجھے یقین ہے کہ اس سزا سے وہ آئندہ زیادہ محتاط رہیں گے اور گیند کی ساخت سے کسی قسم کی کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ شناکا کے ریکارڈ میں تین ڈیمیرٹ پوائنٹس موجود رہیں گے اگر اگلے 24 ماہ کے دوران انھیں مزید ایک بھی ڈیمیرٹ پوائنٹ ملتا ہے تو وہ ایک ٹیسٹ یا پھر دو محدود اوورز کے میچز سے معطل ہوجائیں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>