تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

امریکی گلوکارہ بیونس کو شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے پر1.5 ملین پانڈ دینے کو تیار

  27 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    02:25     |     کھیل

لندن(ویب ڈیسک) ویلز سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر گیراتھ بیل اپنی آئندہ ماہ اٹلی میں شادی کی تقریب میں امریکی گلوکارہ بیونس کی پرفارمنس کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔گیراتھ بیل اور ان کی منگیتر ایما رائزجونز آئندہ ماہ اٹلی میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اس تقریب میں وہ امریکی گلوکارہ بیونس کی پرفارمنس کو یقینی بنانا چاہتے ہیں

، جس کیلیے جوڑے کو 1.5 ملین پانڈ خرچ کرنا پڑیں گے، سیزن کی تکمیل پر بیل اپنی دیرینہ دوست کو شریک حیات بنائیں گے۔شادی کی دو تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں ایک استقبالیہ ویلز میں اور دوسری تقریب اٹلی میں سجائی جائیں گے، بیونس کو دونوں تقریبات میں گلوکاری کیلیے مدعوکیا جائیگا۔واضح رہے کہ 28سالہ بیل سردست میڈرڈ میں اپنی دوست ایما کے ہمراہ قیام پذیر ہیں، جن سے ان کی دو بیٹیاں 5 سالہ ایلبا ویولٹ اور ایک برس کی نیوا ویلنٹائن ہیں، تاہم اب انھوں نے اپنے رشتے کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کرلیا۔سیزن کی تکمیل پر بیل اپنی دیرینہ دوست کو شریک حیات بنائیں گے۔شادی کی دو تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں ایک استقبالیہ ویلز میں اور دوسری تقریب اٹلی میں سجائی جائیں گے، بیونس کو دونوں تقریبات میں گلوکاری کیلیے مدعوکیا جائیگا۔واضح رہے کہ 28سالہ بیل سردست میڈرڈ میں اپنی دوست ایما کے ہمراہ قیام پذیر ہیں، جن سے ان کی دو بیٹیاں 5 سالہ ایلبا ویولٹ اور ایک برس کی نیوا ویلنٹائن ہیں، تاہم اب انھوں نے اپنے رشتے کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>