تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دھرنا ختم ہوتے ہی کرکٹ کے میدان سے دھماکہ دار خبر آگئی ، شائقین میں خوشی کی لہر دو ڑ گئی

  27 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:12     |     کھیل

لاہور(نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں امن و امان کی مخدوش صورت حال کے باعث نیشنل ٹی ٹونٹی کے ملتوی ہونے والے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل مقابلوںکی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے کےخلاف ہونےوالے آپریشن کے بعد ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں،

دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جسکی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جاری مظاہروں کی وجہ سے نیشنل ٹی ٹونٹی 2017ءکپ کے سیمی فائنلز اور فائنل بھی تاخیر کا شکار ہوگئے اور قائد اعظم ٹرافی کا سپر8 راؤنڈ بھی نہیں ہوا۔اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنلز اور فائنل کی نئی تاریخو ں کا اعلان کردیا ہے ۔نئے شیڈول کے مطابق اب پہلے سیمی فائنل میں 29نومبر کو پہلا میچ دوپہر 12 بجے لاہور وائٹس اور فیصل آباد اور دوسرا سیمی فائنل شام 4 بجے لاہور بلیوز اور فاٹا کے درمیان ہونا تھا جب کہ فائنل 30نومبر کوکھیلا جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>