تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کپتان مقرر

  27 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:10     |     کھیل

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو کپتان مقرر کردیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بھارت ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے مسلسل کرکٹ کھلانے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سے کہا تھا کہ وہ کوئی روبوٹ نہیں ہیں اور انہیں بھی آرام چاہیے، کوہلی کی یہ

دھمکی کام آ گئی ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 15دسمبر سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ ویرات کوہلی کی جگہ ٹیم میں فاسٹ بولر سدھارت کول کو شامل کیا گیا ہے جبکہ دو دسمبر سے سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے بھارتی ٹیم میں شیکر دھون کی واپسی ہوئی ہے۔بی سی سی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے والے ویرات کوہلی کو ایک ماہ کے لیے آرام دیا گیا ہے تاہم سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں ویرات کوہلی ہی ٹیم کی کپتانی کریں گے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>