تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پی سی بی چیئرمین اور بورڈ آف گورنرز کے ارکان مراعات میں اضافے کیلئے ہاتھ پائوں مارنے لگے

  28 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    02:54     |     کھیل

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور بورڈ آف گورنرز کے اراکین کیلئیمراعات اور سہولتوں میں اضافے کے لئے تجویز سامنے آ گئی۔ملک کی بڑی ملٹی نیشنل یا سرکاری کمپنیوں کی طرز پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اراکین اور چیئرمین کی مراعات میں اضافے کے لئے نیا پیپر ورک تیاری کے مرحلے میں ہے، جس کے بعد ان کی

مراعات میں کئی گنا اضافہ کردیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے گورننگ بورڈ کے رکن عارف اعجاز اور چیف فنانشل آفیسر بدر منظور پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔تجاویز سامنے آنے کے بعد بورڈ کے چیئرمین اور بی او جی کے اراکین کی فائیو اسٹار لگژری میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔گزشتہ دنوں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر نے اراکین کو چیئرمین اور اراکین کی مراعات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ مراعات کئی سال پرانی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی اراکین کی اس تجاویز سے اتفاق کیا گیا کہ پی سی بی کے آڈیٹر میسرز ڈی لیوٹ یوسف عادل کو یہ ذمے داری سونپی جائے کہ وہ مارکیٹ کا سروے کر کے نئی مراعات کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔ اس وقت بورڈ کے چیئرمین، چیف ایگزیکٹیو کی جو مراعات ہیں ان کا موازنہ ان بڑی سرکاری اور غیر سرکاری کمپنیوں سے کیا جائے جن کا سالانہ ٹرن اوور چار سے پانچ بلین ہو۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے اس وقت بورڈ آف گورنرز کے مراعات پر کشش بتائی جاتی ہیں، بی او جی اراکین کو ڈیلی الانس کی مد میں دس ہزار روپے ملتے ہیں، میٹنگ والے دن ڈیلی الانس دس ہزار کے علاوہ بیس ہزار روپے میٹنگ الانس ملتا ہے۔پاکستان میں بی او جی اراکین کو بزنس کلاس کا جہاز کا ٹکٹ یا سفر کے لئے لگژری کار ملتی ہے، اگر بی او جی کے اراکین کسی کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کے لئے آتے ہیں انہیں یومیہ دس ہزار روپے اور بیس ہزار روپے میٹنگ الانس ملتا ہے۔ملک کی طرح بیرون ملک بھی مراعات پر کشش ہیں، بیرون ملک کا ڈیلی الانس چھ سو امریکی ڈالرز ہے، اگر بورڈ کسی رکن کے ہوٹل کا انتظام کرتا ہے تو اسے یومیہ الانس تین سو ڈالرز ملے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>