تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پی سی بی کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے پر انگلیاں اٹھنے لگیں

  28 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    03:04     |     کھیل

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی مرمت کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا کہ میرے دور میں اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بنانے کیلئے ایک ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے لی جانے والی 30 ایکڑ کے

قریب اراضی پر کرکٹ کا میدان، اسٹینڈز، پویلین اور فار اینڈ بنائے جانے تھے۔سابق چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ایک اہم پیش رفت کا بھی منصوبہ تھا، اس میں مہمان کرکٹرز کے قیام کیلیے اسٹیڈیم سے ملحق فائیو اسٹار ہوٹل اور ایک ہیلی پیڈ بھی بنایا جاتا،پی سی بی کو مستقل آمدنی کا ذریعہ فراہم کرنے کیلئے شاپنگ مال کی تعمیر بھی منصوبے میں شامل تھی، اس میگا پروجیکٹ پر بھی اتنی لاگت نہیں آنا تھی جتنی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی صرف مرمت اور تزئین و آرائش پر خرچ کی جا رہی ہے، یہ فیصلہ نہ صرف میرے بلکہ تعمیرات سے وابستہ افراد کیلیے حیرت کا باعث ہے۔ایک سوال پر ذکا اشرف نے کہا کہ پی سی بی بھارتی بورڈ سے ہرجانہ وصولی کی فضول مہم پر سرمایہ ضائع کررہا ہے،پتہ نہیں کون سے وکیلوں کو نوازنا اور ان کے بل بنوانا چاہتے ہیں،بی سی سی آئی نے مجھے بھی کہا تھا کہ باہمی سیریز کے بدلے بگ تھری کی حمایت کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط کر دو، میرا جواب تھا کہ اس میں فریقین کو عالمی ثالتی عدالت میں جانے کا حق نہیں دیا گیا تو کل کو نقصان کی صورت میں تلافی کیلئے کس سے رجوع کرینگے۔سابق چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ نجم سیٹھی نے سادہ کاغذ پر دستخط کر دیے، ان کو نجانے بھارت سے اتنی محبت کیوں ہے کہ ایک فضول معاہدہ کرنے میں دیر نہیں لگائی اور پاکستان آکر یہ دعوی بھی کردیا کہ کروڑوں اربوں روپے بورڈ کے خزانے میں آ رہے ہیں، ایم او یو میں عالمی ثالثی عدالت کی شق ہی موجود نہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>