تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارتی اوپنر لوکیش راہول کی ناقص فارم

  28 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:11     |     کھیل

دبئی (ڈیلی آزادنیو زڈیسک)آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارتی اوپنر لوکیش راہول کی ناقص فارم پاکستانی ٹیم کے سینئر ترین بلے باز اظہر علی کیلئے خوشی کا پیغام لے آئی ہے جنہیں بلے بازوں کی فہرست میں مزید ترقی ملی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ نئی رینکنگ میںآسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے انگلینڈ کیخلاف برسبین ٹیسٹ

میں 141رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مزید 5پوائنٹس حاصل کرکے اپنے رینکنگ پوائنٹس 941کرلیے ہیںجس نے انہیں بلے بازی کی تاریخ میں زیادہ پوائنٹس لینے والوں کی فہرست میں مشتر کہ طور پر 5ویں پوزیشن دلا دی ہے،اس فہرست میں سر ڈان بریڈ مین 961پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، لین ہٹن 945پوائنٹس لیکر دوسرے،سر جیک ہوبز اور رکی پونٹنگ مشتر کہ طور پر ،942، 942 پوائنٹس لیکر تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ سٹیو سمتھ اب پیٹر مے کے ہم پلے ہیں جنہوں نے بھی 941پوائنٹس لے رکھے ہیں ۔بھارت کے چتیشور پجارا سری لنکا کیخلاف ناگپور ٹیسٹ میں 143رنز سکور کر کے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ برطانوی کپتان جو روٹ کو ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسری پوزیشن پر جانا پڑا ہے ، کیوی کپتان کین ولیمسن چوتھے نمبر پر براجمان ہیں ۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سری لنکا کیلاف ڈبل سنچری سکور کرنے کا صلہ 817پوائنٹس سے 877پوائنٹس پر پہنچنے کی صورت میں ملا ہے تاہم وہ اب بھی 5ویں نمبر پر موجود ہیں ۔بھارتی اوپنر مرلی وجے ناگپور ٹیسٹ میں عمدہ پرفارمنس کے نتیجے میں 28ویں اور روہت شرما 46ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ترقی پانیوالے دیگر بلے بازوں میں اظہر علی نے 9ویں سے 8ویں، دنیش چندیمل نے 23ویں سے 17ویں،معین علی نے 29ویں سے 26ویں اور شان مارش نے 45ویں سے 43ویں نمبر پر چھلانگ ماری ہے ۔ تنزلی پانیوالے بلے بازو ں میں لوکیش راہول کو 9ویں سے 10ویں ،الیسٹر کک کو 10ویں سے 14ویں ، اجنکے رہانے کو 13ویں سے 15ویں ، دمتھ کارونارتنے کو18ویں سے 19ویں ، عثمان خواجہ کو23ویں سے 27، شیکھر دھو ن کو 28ویں سے 29ویں ، اینجلو میتھیوز کو 24ویں سے 30ویں اور نروشن ڈکویلا کو 42سے47ویں نمبر پر جانا پڑا ہے ۔بالرز کی رینکنگ میں بھارت کے روندرا جدیجہ نے دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ کینگروز پیسر مچل سٹارک کی بھی تین سیڑھیاں چڑھ کر ٹاپ 10میں واپسی ہوئی ہے اوروہ اب دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ترقی پانیوالے دیگر بالر میں بھونیشور کمار اور ایشانت شرما شامل ہیں جنہوں نے ایک ، ایک درجہ ترقی پاکر 28ویں اور 30ویں پوزیشن سنبھالی ہے ۔ کینگرو پیسر پیٹ کمنز نے6درجہ ترقی پاکر45ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>