تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

یو نس خان نے ٹر پل سنچر ی کر نے والا بلا کس سے اور کتنے کا خریدا تھا

  29 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    11:15     |     کھیل

لاہور(نیوز ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2009ءمیں سری لنکا کیخلاف کراچی کے مقام پرا پنے کیریئر کی واحد ٹرپل سنچری ایک بچے سے بلا خرید کر بنائی تھی۔ایک انٹر ویو دیتے ہوئے یونس خان نے بتایاکہ کراچی کے علاقے سٹیل ٹاؤن کے ایک گراؤنڈ میں ایک بچہ

بیٹ سے کھیل رہا تھا ۔۔میں نے اس سے بیٹ مانگا اور کہا کہ تم باؤلنگ کراؤ ، جب میں نے اس بیٹ سے کھیلا تو وہ مجھے پسند آیا، میں نے اس بچے سے پوچھا کہ بیٹ کتنے کا لیا ہے؟۔بچے نے بیٹ کی قیمت300روپے بتائی جس پر میں نے بچے سے پوچھا کہ کیا میں یہ بیٹ تم سے خرید سکتا ہوں ،بچہ بولاآ پ بیٹ ویسے ہی لے لیں تاہم میں نے اسے پیسے دیکر بلا خرید لیا ۔یونس خان کے مطابق انہوں نے اس بیٹ کے سٹیکر اتارے اور اسے تیل لگا کر3دن کے لیے ویسے ہی چھوڑ دیا ،اس کے بعد سری لنکا کی سیریز میں کراچی ٹیسٹ کے دوران ٹرپل سنچری بھی اسی بلے سے سکور کی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>