تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

فواد عالم بہت جلد ٹیم کا حصہ ہونگے : سرفراز احمد

  29 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    03:14     |     کھیل

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے فواد عالم کے بارے میں کہا کہ "اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں" سلیکٹرز فواد عالم کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں امید ہے وہ جلد ٹیم میں ہوں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ کامران اکمل کی کارکردگی ان کیلئے خطرہ نہیں

اگر وہ کامران اکمل سے خطرہ محسوس کرتے تو پہلے بھی کامران کو ٹیم میں نہیں لیتے، یہ پاکستان کی ٹیم ہے جو پرفارم کرے گا وہ ٹیم سے کھیلے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مختلف کنڈیشنز ہوں گی لیکن امید ہے کہ ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی، جلد ہی ٹیسٹ ٹیم بھی فتح کی راہ پر گامزن ہوجائے گی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ ٹیم کیلئے امتحان ہوگا جہاں بھرپور تیاری سے جائیں گے اور اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>