تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دھونی مجھے عمر اکمل کو گالیاں دینے کیلئے اکساتے تھے، سرئش رائنا

  30 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    07:40     |     کھیل

نئی دہلی: بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں وہ بطور کپتان پاک بھارت میچ کے دوران عمر اکمل کو گالیاں دینے کیلئے میرا حوصلہ بڑھاتے رہے۔تفصیلات کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی ٹھنڈے دل ودماغ کی وجہ سے مسٹرکول کپتان کہے جاتے ہیں لیکن ایک انٹرویو میں

سریش رائنا نے انکشاف کیاکہ وہ مجھے خود عمر اکمل کو گالیاں دینے پر اکساتے رہے ہیں۔ ساتھی بیٹسمین نے کہا کہ میں پاکستانی بیٹسمین کو گالیاں دے رہا تھا جس کی انھوں نے دھونی سے شکایت بھی کی۔ کپتان نے مجھ سے پوچھا کہ کیا ہوا ہے میں نے بتایا کہ عمر اکمل کو زچ کرنے کیلئے بدزبانی کرتے ہوئے کہہ رہا ہوں کہ اگر ہمت ہے تو رنز بناو¿ اور ہدف حاصل کرلو۔ دھونی نے مجھے کہا کہ اس کو مزید نشانہ بناو۔انھوں نے کہا کہ مسٹرکول کہلانے والے کپتان اتنے بھی ٹھنڈے دماغ کے نہیں کہ حریف کو کچھ نہ کہیں،جب بھی موقع ہوتا وہ میدان میں مختلف حربے اختیار کرتے تھے اور دیگر انسانوں کی طرح دھونی بھی غصے کا اظہار کرتے تھے لیکن ان کی بعض حرکات کیمرے کی نظر میں نہیں آتی تھیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>