تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

کوہلی کے ڈرنے کی حیران کن وجہ سامنے آگئی، جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

  30 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:31     |     کھیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اپنے ابتدائی کیریئر میں سابق کپتان ’بشن سنگھ بیدی‘ سے بےحد ڈرتے تھے جس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب کے دوران ویراٹ کوہلی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اپنے

کیریئر کے ابتدا میں بشن سنگھ بیدی سے ڈرتے تھے۔تقریب میں بشن سنگھ بیدی کی جانب سے خصوصی ٹرافی وصول کرتے ہوئے کوہلی کا کہنا تھا کہ ’بشن سر سے ٹرافی لینا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فٹنس کی اہمیت اور افادیت کامجھے اندازہ نہیں تھا، بیدی سر نے مجھے فٹنس کی تربیت دی، آج میں جو کچھ بھی ہوں اور میری کامیابی کے پیچھےان ہی کا ہاتھ ہے۔‘کوہلی کے ابتدائی کیریئرمیں بیدی ہمیشہ ان کو فٹ رہنے کے لیے ڈانٹتے تھے ان کی نظر میں کوہلی کرکٹ کی مناسبت سے فٹ نہیں تھے اور ان کوفٹنس کی شدید ضرورت تھی۔بیدی کی اس ڈانٹ کی وجہ سے وہ ان سے ڈرے ڈرے رہتے تھے تاہم کوہلی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ وہ آج عزت اور شہرت کے جس مقام پر ہیں بیدی کی ڈانٹ کی وجہ سے ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہترین فیلڈنگ سیکھانے کے لیے کوہلی کو ایک مثال سمجھا جاتا ہے۔ کوہلی اپنی ٹیم کو بھی اچھی فیلڈنگ کی طرف راغب کرنے کے لیے مسلسل اس بات کی تاکید کرتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو فٹ رکھیں۔کوہلی کا کہنا ہے کہ ’انہوں نےاس ایسوسی ایشن میں ابتدا سے اب تک مختلف سپر اسٹارز سے بہت کچھ سیکھا ہے اور آج وہ جن لوگوں کے لیے سپر اسٹار ہیںان کو بھی وہی تربیت دینے کے قائل ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>