تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بھارتی بورڈ کیخلاف پی سی بی کا قانونی نوٹس آئی سی سی کو موصول

  30 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    11:04     |     کھیل

دبئی (نیوز ڈیسک)آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی بورڈ کے خلاف پی سی بی کا قانونی نوٹس موصول ہو گیا ہے، نوٹس آئندہ ہفتے ڈسپیوٹ کمیٹی کے چیئرمین مائیکل بیلوف کو بھیج دیا جائے گا، کیس کی سماعت جنوری میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کر دیا۔ سیریز کے تنازع پر پی سی بی کا

نوٹس آئی سی سی کو موصول ہو گیا۔ نوٹس آئندہ ہفتے ڈسپیوٹ کمیٹی کے چیئرمین مائیکل بیلوف کو بھیج دیا جائے گا۔ آئی سی سی کی تاریخ میں ایک ممبر ملک کا دوسرے کے خلاف یہ پہلا مقدمہ ہے۔کیس کی کارروائی جنوری میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر احسان مانی نے بھارتی بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی مخالفت کی۔ احسان مانی کہتے ہیں کہ آئی سی سی پاکستان کو سپورٹ نہیں کرے گی۔ یاد رہے کہ سابق چیئرمین شہریار خان بھی پی سی بی کے کیس کو کمزور قرار دے چکے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>