تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قومی ٹیم کو زبردست دھچکا ، آل راؤنڈرہر دلعزیز کھلاڑی زخمی

  2 دسمبر‬‮ 2017   |    06:59     |     کھیل

لاہور(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم اگلے سال نیوزی لینڈ کا دورہ کرےگی جہاں 5ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فٹنس برقرار رکھنے اور فارم میں رہنے کیلئے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اور نیشنل ٹی 20 کپ کھیلنے میں مصروف ہیں،ان کھلاڑیوں میں فہیم اشرف بھی شامل ہیں جنہوں نے

بی پی ایل کھیلنے کے بجائے قومی ٹی 20 کپ کھیلنے کو ترجیح دی مگر قومی ٹیم کے مداحوںکیلئے افسوسناک خبر یہ ہے کہ وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔فہیم اشرف نیشنل ٹی 20 کپ میں فیصل آباد کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ فہیم اشرف ان نوجوان کھلاڑیوں میں سے ہیں جنہوں نے کم عرصے میں اپنا لوہا منوایا اور ماہرین کرکٹ انہیں سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق کا متبادل قرار دے رہے ہیں۔فہیم اشرف نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں انجری سے بحالی کے مرحلے سے گزریں گے اور مکمل فٹنس حاصل کرنے پر ہی دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو پائیں گے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>