تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

وہاب ریاض کی شادی کی سالگرہ پر احمد شہراد کے پیغام نے دھوم مچا دی

  2 دسمبر‬‮ 2017   |    07:08     |     کھیل

لاہور (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض حال ہی میں نیشنل ٹی ٹونٹی میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کرنے میں مصروف تھے اور اسی وجہ سے اپنی شادی کی سالگرہ اہلیہ کے ساتھ نہیں منا سکے تاہم ان کے لیے یہ دن اتنا بھی برا نہیں رہا کیوں کہ ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ اس دن پر بھی خوش رہیں۔ وہاب ریاض کی اہلیہ نے ٹویٹر پر

شادی کی ایک تصویر شیئر کر کے خوبصورت پیغام کے ذریعے ان سے محبت کا اظہار کیا۔اس کے بعد وہاب ریاض کے ساتھی کھلاڑیوں نے بھی ان کی جانب سے پیغام ریکارڈ کروایا اور اپنے تاثرات بھی بیان کیے تاہم ان میں سے احمد شہزاد کا پیغام سب سے مزاحیہ تھا۔قومی ٹیم کے اوپنر نے اپنے پیغام میں پہلے وہاب اور انکی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور پھر کہا کہ بھابی، آپ 4 سالوں سے کیسے اسے برداشت کر رہی ہیں، آپ تو بہت جینئس ہیں کیوں کہ ہمیں تو آج تک اپنے بھائی کی سمجھ نہیں آئی، اگلی بار جب بھی ہم ٹور پر ملیں تو ہمیں بھی وہ ٹوٹکے بتائیے گا تاکہ ہم بھی وہاب کو جان سکیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>