تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

قومی ٹیم کادورہ نیوزی لینڈ،کس کوٹیم میں کھیلاناہے اورکس کوباہربٹھاناہے ؟ فیصلہ ہوگیا

  4 دسمبر‬‮ 2017   |    01:58     |     کھیل

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی)کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی سکواڈ پر مشاورت کا کام مکمل کر لیا ہے،قومی ون ڈے ٹیم میں صہیب مقصود ، کامران اکمل اور احمد شہزاد سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں احمد شہزاد کی واپسی کا امکان ہے۔ پی سی بی

ذرائع کے مطابق انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے کیوی ٹیم کیخلاف چھ جنوری سے شروع ہونیوالی 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے حتمی سکواڈ پر مشاورت مکمل کر لی ہے، سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے رائے لینے کے بعد ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دیگی اور ممکنہ طور پر آئندہ 3،4روز میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد سکواڈ کا اعلان کر دیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کے نام زیر غور لائے گئے تاہم وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کی دورہ نیوزی لینڈ میں شرکت کے امکانات کم ہیں،کپتان سرفراز احمد کی موجودگی میں کامران اکمل کی بطور وکٹ کیپر ضرورت نہیں اور ان کی فیلڈنگ پر بھی سوالیہ نشان موجود ہیں ۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر دورہ نیوزی لینڈ میں قومی بیٹسمین صہیب مقصود کی شمولیت پر تحفظات رکھتے ہیںاسلئے انکی سکواڈ میں شمولیت کے امکانات بھی کم ہیں۔ تجربہ کار اوپنر اظہر علی فٹ ہو گئے ہیں اور انکے بھی سکواڈ میں شمولیت کے امکانات ہیں۔ آل راونڈر فہیم اشرف کی انجری کے بعد ان کی بھی دورے میں شرکت پر شکوک کے بادل چھا گئے ہیں،غیر قانونی بالنگ ایکشن کے باعث پابندی کا شکار ہونے والے محمد حفیظ شاید اس دورے سے قبل اپنے ایکشن کو کلیئر نہیں کروا سکیں گے جبکہ ان کیساتھ بھی انجری مسائل ہیں۔فاسٹ بالر عثمان شنواری بھی انجری کی وجہ سے دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے ،انکی جگہ جنید خان کوسکواڈ میں شامل کیا جائیگا۔آل راونڈر عماد وسیم کی قومی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے جبکہ احمد شہزا د کو ون ڈے سے ڈراپ کر کے ٹی ٹونٹی سیریز میں مزید موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>