تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

کاش میں انضمام کابھتیجانہ ہوتاکیونکہ ۔۔۔انضمام الحق کی وجہ سے بھتیجے کوکن مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ؟جان کرآپ بھی پریشان ہوجائیں گے

  4 دسمبر‬‮ 2017   |    02:46     |     کھیل

لاہور(ویب ڈیسک)قومی کر کٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہونے کی وجہ سے ان پر زیادہ دبا وہوتا ہے تاہم اسی وجہ سے انہیں بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کا اضافی حوصلہ ملتا ہے۔اپنے ایک تازہ انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ جس دن ان کی

فارم خراب ہوئی لوگ ان پر دیگر کھلاڑیوں کے مقابلے دوگنی تنقید اس وجہ سے کریں گے کہ وہ انضمام کے بھتیجے ہیں۔امام الحق کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم میں قائداعظم ٹرافی میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب ہوئے تاہم اس کے باوجود ان کی سلیکشن پر تنقید کی جارہی ہے۔بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ وہ اپنے بلے کے ذریعے تنقید کا جواب دینے پر یقین رکھتے ہیں۔سری لنکا کے خلاف ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے بلے باز نے کہا کہ وہ اب تک کی اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور ملک کے لیے مزید پرفارم کرناچاہتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے اپنی اچھی کارکردگی کا کریڈٹ کوچز کو دیا۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی نمائندگی تینوں فارمیٹس میں کرنا چاہتے ہیں، یہ آسان نہیں لیکن وہ سخت محنت کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ پاکستان کے لیے وہ سب کچھ کرسکیں جو انضمام نے پاکستان کے لیے کیا۔امام الحق نے مزید کہنا کہ انضام ایک میچ ونر تھے اور پاکستان کو کئی فتوحات سے ہمکنار کیا اور وہ بھی پاکستان کے لیے ایسی ہی کارکردگی دکھانے کے خواہشمند ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>