تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

میری ساتھ نا انصافی ہوئی ہے، وزیرِ اعظم انصاف دلائیںاور چیف جسٹس بھی اس معاملے کا از خود نوٹس لیں،شرجیل خان

  8 دسمبر‬‮ 2017   |    07:14     |     کھیل

لاہور: (ڈیلی آزاد) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے انصاف کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی انصاف دلائیں جبکہ چیف جسٹس بھی اس معاملے کا از خود نوٹس لیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل خان کا کہنا تھا کہ الزامات سے کلیئر ہونے کیلئے جس حد تک جانا پڑا، میں جاؤں گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی مجھے بلائیں تا کہ میں اپنے آپ کو اس معاملے سے کلیئر کر سکوں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ جس کے خلاف چاہے کارروائی کر سکتا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال ہی قومی کرکٹر شرجیل خان پر سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے 5 سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نوجوان کرکٹر اب کرکٹ سے متعلق کسی بھی قسم کی سرگرمی میں پانچ سال تک حصہ نہیں لے سکیں گے۔ پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کے مطابق شرجیل خان کو پانچ میں سے ڈھائی برس کی معطلی کی سزا لازمی کاٹنا ہو گی۔تاہم پی سی بی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ڈھائی برس کے عرصے میں اگر شرجیل کا رویہ اور سرگرمیاں مثبت رہیں تو باقی سزا معطل کی جا سکتی ہے۔ اس سزا کا اطلاق اس دن سے ہو گا جب شرجیل خان کو معطل کیا گیا تھا۔ شرجیل خان پر یہ پابندی پی سی بی کے تین رکنی ٹریبونل نے عائد کی جس کے سربراہ جسٹس (ریٹائرڈ) اصغر حیدر ہیں اور اس کے ارکان میں لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) توقیر ضیا اور وسیم باری شامل تھے۔شرجیل خان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ضابطہ اخلاق کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا جن کا تعلق مشکوک افراد سے ملنے، اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطلع نہ کرنے اور مشکوک افراد کی خراب کارکردگی کے لیے پیشکش قبول کرنے سے ہے۔ شرجیل خان پر الزام تھا کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں مبینہ طور پر دو ڈاٹ گیندیں کھیلنے کی بک میکر کی پیشکش قبول کی اور اس پر عمل بھی کیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>