تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

'" اگر سا ل بھر کچھ نہیں پڑھا تو بھی ایک دن سے کوئی فرق نہیں پڑے گا " ، مہندرا سنگھ دھونی نے امتحانات میں پاس ہونے کا طریقہ بتا دیا

  12 دسمبر‬‮ 2017   |    07:01     |     کھیل

لاہور(ڈیلی آزاد) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے امتحانات میں پاس ہونے کا طریقہ بتا دیا ۔ امتحانات کے دوران اپنے اعصاب پر قابو رکھنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ جب امتحان میں سوال نامہ آپ کے سامنے آجائے تو آپ کچھ نہیں کرسکتے ،

اس کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ پورا سال پڑھا جائے کیوں کہ آخری دو مہینے پڑھ کر آپ اتنے نمبر نہیں لے سکتے ۔دھونی کا مزید کہنا تھا کہ ان کے زمانہ طالب علمی میں 12کلاس کے امتحان قریب آئے تو انہیں میچز کھیلنے کےلئے بھی آفرز آئیں ، انہوں نے والدہ سے تو اجازت لے لی لیکن ابا سے پوچھنے کی ہمت نہیں ہورہی تھی، بالآخر وہ ہمت کرکے والد کے پاس گئے اورانہیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا جس پر والد نے کہا کہ ”بیٹا اگر پورا سا ل پڑھائی کی ہے تو ایک دن سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور اگر سا ل بھر کچھ نہیں پڑھا تو بھی ایک دن سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اس لیے تم جاکر میچ کھیلو“ ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>