تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

" مچل ،کیا یہ ٹویٹ تم نے کی یا تمہاری مینجمنٹ نے؟" ، کیون پیٹرسن نے مچل جونسن کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بلا ک کردیا

  14 دسمبر‬‮ 2017   |    07:07     |     کھیل

(ڈیلی آزاد) سابق برطانوی کپتان کیون پیٹرسن نے سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل جونسن کو انگلش باؤلرز کی رفتار پر تنقید کرنے کی پاداش میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بلا ک کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کیون پیٹرسن اور مچل جونسن ماضی میں کبھی دوست نہیں رہے اور انہوں نے کبھی ابھی دشمنی چھپانے کی کوشش بھی نہیں کی ،دونوں کھلاڑی اب انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر ایک دوسرے پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں ۔

حالیہ ایشز کے دورا ن بھی مچل جونسن نے پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر ٹویٹر کا رخ کرتے ہوئے لکھا کہ ” ہائے پیٹرسن اور مائیکل وان ، میں کل باؤلرز کی رفتار پر بات کررہا تھا جو پہلے سپیل میں تو 140کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کرتے ہیں اور دوسرے سپیل میں میڈیم فاسٹ باؤلر بن جاتے ہیں ،انہیں جان مارنے کی اجازت ہے،اور وہ 4فاسٹ باؤلر ز ہیں “ ۔مچل جونسن کی یہ ٹویٹ پیٹر سن کو بری لگی اور انہوں نے جوابی ٹویٹ میں کہا کہ ” مچل ،کیا یہ ٹویٹ تم نے کی یا تمہاری مینجمنٹ نے؟،اگر تم نے کی ہے تو اسے فوری طور پر ڈیلیٹ کرو اور اگر تمہاری مینجمنٹ نے کی ہے تو انہیں فوری طور پر فارغ کرو“۔ بعد ازاں مچل جونسن نے ایک سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں واضح طور پر نظر آرہا تھا کہ کیون پیٹرسن نے انہیں ٹویٹر پر بلاک کردیا ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>