تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

گاڑی کی بیٹری ختم ہونے کی صورت میں اسے سٹارٹ کرنے کا آسان ترین حل اگر آپ کے پاس گاڑی ہے تو یہ تحریر ضرور پڑھیں

  11 اکتوبر‬‮ 2016   |    12:54     |     ٹیکنالوجی

اسلام آباد ( ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک) انسان کا ٹیکنالوجی کا سفر کبھی نہ ختم ہونے والا سفر ہے ۔ پتھروں کے دور سے نکلنے والا انسان ترقی کرتا کرتا اس قدر آگے نکل گیا کہ دنیا کو ایک چھوٹے سے گائوں کی مانند سمجھنے لگا ۔ ترقی کے سفر کو اور بھی مختصر کرنے میں گاڑی کی ایجاد اایک ایسی ایجاد تھی جس نے بجا طور پر انسان کا وقت ایسا بچایا کہ بس انسان کا انحصار اسی چیز پر ہونے لگا۔ قارئین آپ میں سے جن جن کے پاس گاڑیاںہیںان کے لئے یہ خبر بہت زبردست ہے ۔

اگر آپ کی گاڑی کی بیٹری ختم ہو جائے اور کوئی دھکہ لگانے والا بھی نہ ہو تو اس سے بڑی مصیبت کیا ہوسکتی ہے، لیکن اگر آپ اس مصیبت میں نہیں پھنسنا چاہتے تو اس کے لئے بس ایک مضبوط رسی اپنے ساتھ رکھئے، جو مصیبت کے وقت ایسی کام آئے گی کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔ اگر آپ کی بیٹری ختم ہو جاتی ہے تو مردہ بیٹری والی گاڑی کو سٹارٹ کرنے کے لئے سب سے پہلا کام تو یہ کریں کہ گاڑی کے اگلے پہیوں میں سے ایک کو جیک کے ذریعے اوپر اٹھالیں۔ اب پارکنگ بریک لگائیں اور گاڑی کو تیسرے گیئرمیں ڈالیں، جبکہ چابی آن پوزیشن میں ہونی چاہیے۔ اب رسی کو ٹائر کے اوپر لپیٹ لیںاور پھر اس کے آخری سرے کو پکڑ کر زور سے کھینچیں، جیسا کہ پرانی طرز کے جنریٹر کو سٹارٹ کرنے کے لئے کیا جاتا تھا۔ جب گاڑی کا پہیہ تیزی سے گھومے گا تو ساتھ ہی گاڑی بھی سٹارٹ ہوجائے گی۔ تو بس جناب گاڑی سٹارٹ کریں اور سفر کے مزے لیں ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
74%
ٹھیک ہے
11%
کوئی رائے نہیں
5%
پسند ںہیں آئی
11%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

>