تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سیلفی لینے کی کوشش میں12 سالہ روسی لڑکی ہلاک

  19 اکتوبر‬‮ 2016   |    12:18     |     ٹیکنالوجی

ماسکو(ڈیلی آزادنیوزڈیسک)ایک روسی لڑکی بالکونی پر چڑھ کر سیلفی لینے کی کوشش میں نیچے گر کر ہلاک ہو گئی ہے۔ 12 سالہ اوسانکا بی 17ویں منزل پر واقع اپنے اپارٹمنٹ کی ریلنگ پر بیٹھ کر سیلفی لینے کی کوشش کر رہی تھیں۔

انھوں نے اپنی ماں سے کہا تھا کہ وہ چہل قدمی کے لیے جا رہی ہیں لیکن اس کی بجائے بالکونی میں پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق اوسانکا نے تصویر لینے کے بعد اسے اپنی سہیلی کو بھیج دیا، لیکن اس کے بعد توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور نیچے گر گییں۔ اطلاعات کے مطابق ان کی دوست نے محسوس کیا کہ تصویر خطرناک جگہ سے لی گئی ہے اور انھوں نے اوسکانکا کو فون کرنے کی کوشش کی۔ جب جواب نہیں ملا تو انھوں نے تصویر اوسکانکا کی ماں کو بھیج دی۔ لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ ایک راہگیر نے اوسانکا کی لاش کے بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔ حالیہ برسوں میں خطرناک جگہوں سے سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا شوق بڑھتا جا رہا ہے۔ روس میں سیلفی سے متعلق کئی ہلاکتوں کے بعد گذشتہ برس حکومت نے اس بارے میں آگہی کی مہم شروع کی تھی۔ پچھلے سال ایک 17 سالہ روسی نوجوان نو منزلہ عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک ہو گئے تھے۔ اوسانکا کے چچا نے سوشل میڈیا پر لکھا: 'وہ بڑی مہربان لڑکی تھی۔ وہ اچھی طالبہ تھی اور سکول میں اس کے کوئی مسائل نہیں تھے۔ وہ رقص اور انگریزی کی کلاسیں لے رہی تھی

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>