تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

کمپیوٹر ہیکرز کا سائبر حملہ، پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ویب سائٹس تک رسائی ناممکن

  22 اکتوبر‬‮ 2016   |    11:54     |     ٹیکنالوجی

واشنگٹن (ڈیلی آزادنیوزڈیسک )امریکہ میں انٹر نیٹ سسٹم چلانیوالی کمپنی پر کمپیوٹر ہیکرز کے تیسرے حملے کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اکثر ویب سائٹس تک رسائی ناممکن اور ٹوئٹر و دیگر سماجی رابطے کی سائٹس متاثر ہوگئیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق انٹرنیٹ کا ڈھانچہ فراہم کرنیوالی امریکی کمپنی ڈی وائی این نے ایک بیان میں کہا کہ ایک روز میں کمپیوٹر ہیکرز نے انٹرنیٹ سروس،ڈومین سرور اور دیگر کمپوٹرزپر حملے کئے۔سائبر حملے کے باعث لاتعداد ویب سائٹس تک رسائی منقطع ہوگئی ہے

جبکہ ٹوئٹر اور سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹس بند ہوگئی ہیں۔ کمپنی کے مطابق کروڑوں آئی پیز سے انٹرنیٹ کمپنی پرحملہ کئے جارہے ہیں۔حملوں کے باعث صارفین کو مطلوبہ ویب سائٹس پر رسائی میں دشواری پیش آرہی ہے، دوسری جانب امریکی داخلی سلامتی کے ایجنسی نے سائبر حملوں کی تحقیقات شروع کردی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ٹیکنالوجی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>