تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

مسلح ڈرونز کی عالمی سطح پر فروخت کے منشور کی منظوری

  24 اکتوبر‬‮ 2016   |    02:37     |     ٹیکنالوجی

واشنگٹن(ڈیلی آزاد ویب ڈیسک)امریکا سمیت40سے زائدممالک نے اسلحے سے مسلح ڈرونزکی عالمی سطح پرفروخت کے منشور کی منظوری دے دی۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے منشورجاری کیاگیا ہے جس پردستخط کرنے والوں میں برطانیہ،جرمنی، آسٹریلیا اوردیگر ممالک شامل ہیں،اس بات کوتسلیم کیاگیا ہے کہ مسلح ڈرونزکا غلط استعمال تصادم اورعدم استحکام کو فروغ دے سکتا ہے

،اس سے دہشتگردی اورمنظم جرائم کو بھی مدد مل سکتی ہے۔منشورمیں مطالبہ کیاگیا ہے کہ عالمی برادری مسلح ڈرونزکی ذمیدارانہ فروخت اوراستعمال کے حوالے سے شفاف اقدامات کرے،ان کے استعمال پرعالمی قوانین لاگو کیے جائیں اور برآمد موجودہ عدم پھیلاو قوانین اورکثیرالجہتی ایکسپورٹ کنٹرول کے دائرے میں ہو۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>