تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسیز کے سسٹم چینی جاسوسوں نےہیک کرلیے

  30 اکتوبر‬‮ 2016   |    02:46     |     ٹیکنالوجی

نیویارک (ڈیلی آزادنیوزڈیسک) چینی جاسوسوں نے امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسیوں کے سسٹم اور سرکاری حکام کے ای میل ہیک کر کے انتہائی اہم راز چرا لیے ،چینیوں نے ہیکنگ کی ان وارداتوں میں امریکی ایٹمی ہتھیاروں، ایف بی آئی کی تحقیقات اور امریکہ کی جنگی منصوبہ بندیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چینی ہیکرز کے امریکی اداروں کے سسٹم ہیک کرنے کی خبریں اکثر آتی رہتی ہیں۔ اب امریکی ماہرین نے اس حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جو جلد جاری کی جائے گی۔ تاہم اس کے مندرجات منظرعام پر آ گئے ہیں جنہوں نے امریکی حکام کو حواس باختہ کر دیا ہے۔ اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چینی جاسوسوں نے امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسیوں کے سسٹم اور سرکاری حکام کے ای میل ہیک کر کے انتہائی اہم راز چرا لیے ۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ چینیوں نے ہیکنگ کی ان وارداتوں میں امریکی ایٹمی ہتھیاروں، ایف بی آئی کی تحقیقات اور امریکہ کی جنگی منصوبہ بندیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ امریکی ماہرین کی اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی خفیہ ایجنسیاں امریکی نیشنل سکیورٹی کے سسٹمزپر متواتر حملے کر رہی ہیں اور اب تک انتہائی حساس معلومات چوری کر چکی ہیں جن میں ایٹمی ہتھیاروں اور جنگی منصوبہ بندیوں کے راز بھی شامل ہیں جن کا افشاءہونا امریکی نیشنل سکیورٹی کے لیے سنگین نتائج کا حامل ہو گا۔ یہ راز افشاءہونے کے بعد چین امریکی فوج کی اہلیت و قابلیت سے پوری طرح آگاہ ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ رپورٹ یو ایس چائنہ اکنامک اینڈ سکیورٹی ریویو کمیشن نے مرتب کی ہے جو 16نومبر کو جاری کی جائے گی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>