تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

چینی دوشیزہ نے سب کو حیرت ورطہ میں ڈال دیا، دوستوں سے تحفہ میں حاصل کئے جانے والے 20آئی فون سیون ملنے کے بعد کیا کیا ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جا

  4 ‬‮نومبر‬‮ 2016   |    10:38     |     ٹیکنالوجی

بیجنگ(ڈیلی آزادنیو زڈیسک )چینی دوشیزہ نے اپنے 20دوستوں سے 20 آئی فون سیون تحفے میں لیے اور انہیں فروخت کرکے ایک گھر خرید لیا۔ ’’پراؤڈ کیاؤبا‘‘ کے قلمی نام سے چینی زبان میں بلاگ لکھنے والی مصنفہ نے اپنی ایک تازہ بلاگ پوسٹ میں یہ واقعہ تحریر کیا ہے۔ پراؤڈ کیاؤبا کے مطابق اس کی سہیلی ڑیاؤلی (فرضی نام) کا تعلق جنوبی چین کے علاقے شینزن سے ہے وہ اپنے اور اپنے والدین کے لیے ایک مکان خریدنا چاہتی تھی لیکن اس کے پاس رقم نہیں تھی، اپنا مقصد پورا کرنے کے لیے ڑیاؤلی نے انتہائی منفرد طریقہ اختیار کیا۔لڑکی نے 20 دوست بنائے اور ان میں ہر ایک سے فرمائش کی کہ وہ اسے آئی فون 7 تحفے میں دے جوان دنوں نیا نیا فروخت کے لیے پیش ہوا تھا۔ اپنیدوستوں سے تحفتاً ملنے والے تمام آئی فون 7 اس نے فون ری سائیکلنگ کی مقامی ویب سائٹ کو ایک لاکھ 2 ہزار چینی یوآن (تقریبا 18 ہزار ڈالر)میں فروخت کردیئے اور اس رقم سے ایک پرفضا دیہی مقام پر خوبصورت مکان خرید لیا۔پراؤڈ کیاؤبا کا کہنا ہے کہ ڑیاؤلی کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور اس کے والدین بوڑھے ہیں۔

والدہ گھر کے کام کاج سنبھالتی ہیں جب کہ والد محنت مزدوری کرتے ہیں۔ ان کی آمدنی سے گزر بسر تو ہوجاتی ہے لیکن نئے گھر کی خریداری کسی طور پر بھی ممکن نہیں۔ اپنے والدین کی سب سے بڑی بیٹی ہونے کی حیثیت سے اس نے اپنی ذمہ داری محسوس کی لیکن اسے پورا کرنے کے لیے جو طریقہ اختیار کیا وہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔بی بی سی کے مطابق اس واقعے پر چینی زبان میں ایک ہیش ٹیگ بہت تیزی سے مشہور ہوا جس کا ترجمہ تھا ’’ایک گھر کے لیے 20 موبائل‘‘ اور جسے اب تک 13 ملین سے زیادہ مرتبہ استعمال کیا جاچکا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>