تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

فیس بک نے فحش تصاویر اپ لوڈ کرنیکی اجازت دیدی

  21 ‬‮نومبر‬‮ 2016   |    04:40     |     ٹیکنالوجی

سان فرانسسکیو (ڈیلی آزادنیوزڈیسک) سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے سنسر شپ میں مزید نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ویب سائٹ کی سنسر شپ مزید نرم کرنے کااعلان کیا ہے جس کے بعد اب زیادہ خبریت والی عریاں اور پر تشدد تصاویر بھی ویب سائٹ پر آویزاں کی جاسکیں گی۔

اتوار کو ذرائع ابلاغ نے فیس بک کے تعلقات عامہ کے ذمہ داران کے حوالہ سے بتایا کہ آئندہ آنے والے ہفتوں میں خبریت والی عریاں اور پر تشدد تصاویر بھی ویب سائٹ پر پوسٹ کی جائیں گی خواہ یہ تصاویر ہمارے سنسر شپ کے موجودہ معیار پر پورا نہ اترتی ہوں۔ فیس بک حکام کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نیپام بم سے متاثرہ ویت نامی 9 سالہ بچی کی عریاں حالت میں بھاگنے والی تصویر کو فیس بک استعمال کنندگان کی طرف سے متنازعہ قرار دیئے جانے کے بعد اٹھایا گیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ فیس بک کے سنسر شپ قواعد کے تحت چھوٹے بچوں کی عریاں تصاویر فیس بک پر پوسٹ نہیں کی جا سکتیں

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ٹیکنالوجی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>