تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی روک دی

  22 ‬‮نومبر‬‮ 2016   |    03:59     |     ٹیکنالوجی

لاہور (ڈیلی آزادنیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ٹی ایچ کی کل ہونے والی نیلامی روکتے ہوئے اس کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے جسٹس عائشہ اے ملک کی سرابرہی میں انڈیپنڈنٹ میڈیا گروپ کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ڈی ٹی ایچ کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہے اور درخواست پر فیصلہ محفوظ ہے۔ عدالت نے ابھی فیصلہ نہیں سنایا جبکہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کےلئے تئیس نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے قبل نیلامی ہوئی تو قانون اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے جس پر عدالت نے ڈی ٹی ایچ کی ہونے والی نیلامی روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کے خلاف کیبل آپریٹرز نے مختلف شہروں میں سروس بند کر رکھی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
56%
ٹھیک ہے
12%
کوئی رائے نہیں
7%
پسند ںہیں آئی
24%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ٹیکنالوجی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>