تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ٹویٹر نے اپنے ہی سی ای او کا اکاونٹ بند کردیا

  23 ‬‮نومبر‬‮ 2016   |    04:24     |     ٹیکنالوجی

نیویارک (ڈیلی آزادنیوزڈیسک )سوشل میڈیا ویب سائٹ'' ٹویٹر ''نے اپنے ہی سی ای او کا اکائونٹ بند کردیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق گزشتہ رات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرناپڑا جب اس کے اپنے سی ای او کا اکاونٹ خود بخود بند ہوگیا۔ٹویٹر صارفین حیران رہ گئے جب انہوں نے کمپنی کے سی ای او جیک ڈورسی کے اکاونٹ تک رسائی کرناچاہی اور انہیں اس پیغام کا سامنا کرنا پڑ اکہ مطلوبہ اکاونٹ تک فی الحال رسائی ممکن نہیں۔سوشل میڈیا پر فورا ہی افواہیں گردش کرنے لگیں کہ یا تو جیک کا اکاونٹ کسی ہیکر کی زد میں آگیا ہے یا پھر متعدد شکایات کی بنا پر کمپنی نے اسے ازخود بند کردیا ہے۔کچھ دیر بعد جب اکاونٹ بحال ہوا تو ٹویٹر کے سی ای نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ اکاونٹ کی بندش ایک اندرونی نقص کے سبب عمل میں آئی۔ان کے اس ٹویٹ سے کچھ صارفین میں بدد لی کی لہر دوڑ گئی جن کا کہنا تھا کہ ٹویٹر پہلے بھی کئی اکاونٹس ماضی میں بلا سبب بند کرچکا ہے۔جیک کا اکاونٹ پوری طرح سے بحا ل نہیں ہوپایا ہے جس کی وجہ سے انہیں کچھ سروسز کی فراہمی معطل ہے۔

جب اکاونٹ بحال ہوا تو ان کے فالوورز کی تعداد محض 145 کے لگ بھگ تھی جو کہ رفتہ رفتہ بڑھ کر3.8 ملین تک چلی گئی جبکہ اکاونٹ کی بندش سے قبل ان کے فالوورز کی تعداد 3.9 ملین تھی۔جیک ڈورسی کا شمار ٹویٹر کے بانیان میں ہوتا ہے تاہم 2008 میں انہیں کمپنی سے جبری برطرف کردیا گیا تھا تاہم بعد ازاں وہ اپنی جگہ دوبارہ بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ٹیکنالوجی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>