تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

موٹروے سمیت 200روٹس پر 4G انٹرنیٹ، زونگ اور ڈائیوو میں معاہدہ طے پا گیا

  29 ‬‮نومبر‬‮ 2016   |    04:31     |     ٹیکنالوجی

لاہور(ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک) ڈائیو بسوں، ٹیکسیوں اور کارپوریٹ دفاتر میں 4G وانٹرنیٹ فراہم کرنے کیلئے زونگ اور ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس معاہدے کے بعد ڈائیو بس میں سفر کرنے والے مسافر موٹر وے ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری، ایم فور اور اس سے ملحقہ تمام سڑکوں سمیت 35 سے زائد روٹس پر زونگ کا 4G وانٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ زونگ اور ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس کے درمیان تشہیری معاہدہ بھی طے پایا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب زونگ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جہاں زونگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیئرمین لیو ڈیانفینگ اور ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہریار چشتی نے معاہدے پر دستخط کئے۔

یاد رہے کہ زونگ اس وقت پاکستان کے 200 شہروں میں 4G انٹرنیٹ فراہم کر رہا ہے اور آنے والے دنوں میں اس کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
82%
ٹھیک ہے
3%
کوئی رائے نہیں
3%
پسند ںہیں آئی
12%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>