تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

گوگل پر بالی ووڈ کی یہ اداکارائیں سرچ کرنے سے ہمیشہ احتیاط کریں ورنہ آپ کے کمپیوٹر کو ’’ بخار ‘‘ بھی ہو سکتا ہے

  30 ‬‮نومبر‬‮ 2016   |    01:48     |     ٹیکنالوجی

ممبئی (ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک)اگر تو آپ بولی وڈ اسٹارز کے بارے میں جاننے کے لیے سرچ کرنے کے عادی ہیں تو یہ جان لیں کہ کچھ اداکاروں کے بارے میں گوگل سرچ کرنا آپ کے کمپیوٹرز کو وائرس اور میل ویئر کا شکار بناسکتی ہے۔یہ بات انٹیل سیکیورٹی کی ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی جس میں ان بولی وڈ اسٹارز کی درجہ بندی کی گئی ہے جن کے بارے میں سرچ کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔تحقیق کے مطابق اگر کوئی سوناکشی سنہا کے بارے میں کچھ سرچ کرتا ہے تو اس بات کا خطرہ 11 فیصد زیادہ ہوتا ہے کہ اس کا سامنا وائرس یا میل ویئر سے ہوگا۔

اگر سوناکسی سنہا پلس ٹورینٹ لکھ کر سرچ کیا جائے تو 21 فیصد امکانات کمپیوٹر کے لیے نقصان دہ کسی ویب سائٹ کھلنے کے ہوتے ہیں۔سوناکشی سنہا کے بعد دوسرے نمبر پر فرحان اختر ہیں جن کے بارے میں سرچ کرنے پر وائرس کا سامنا ہونے کا خطرہ لگ بھگ دس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔اسی طرح کرینہ کپور خان تیسرے نمبر پر کھڑی ہیں جو یہ خطرہ 8.67 فیصد تک بڑھا دیتی ہیں۔ٹائیگر شیروف چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ ارجن کپور کے حصے میں 5 واں نمبر آیا ہے۔تیزی سے شہرت حاصل کرنے والی شردھا کپور چھٹے، کریتی سنن 7 ویں، جبکہ پریانکا چوپڑا 8 ویں نمبر پر ہیں۔شاہد کپور نویں، بپاشا باسو 10 ویں، سیف علی خان 11 ویں اور عالیہ بھٹ 12 ویں نمبر پر رہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ٹیکنالوجی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>