تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

یہ ہے دنیا کی مہنگی ترین گھڑی۔۔قیمت اتنی کہ جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں

  8 اپریل‬‮ 2017   |    03:58     |     ٹیکنالوجی

اوپر تصویر میں گھڑی کو دیکھ رہے ہیں ؟ آپ کے خیال میں اس کی قیمت کیا ہوگی؟ اگر تو آپ ایک یا دو ہزار ڈالرز یا زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ڈالرز کہتے ہیں تو بالکل غلط، درحقیقت یہ دنیا کی سب سے مہنگی گھڑی ہے۔ جی ہاں واقعی یہ دنیا کی مہنگی ترین گھڑی ہے جو 11 ملین ڈالرز (ایک ارب 15 کروڑ 27 لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد) میں فروخت ہوئی۔ 943 پیٹک فلپ ریفرنس 1518 نے نیلامی کے دوران اس قیمت پر فروخت ہوکر ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ 1943 میں تیار ہونے والی اس اسٹین لیس اسٹیل گھڑی کی یہ قیمت درحقیقت اس کے نایاب ہونے کی وجہ سے لگی۔ اس طرح کی 1940 کی دہائی کی صرف چار گھڑیاں موجود ہیں اور یہ اپنے دور کی اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کا شاہکار مانی جاتی تھی، جس میں پہلی بار دائمی کلینڈر بھی دیا گیا تھا۔ اس گھڑی کے سیریل نمبر میں 1 لکھا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ اس ماڈل یعنی 1518 کو اسٹیل سے تیار کیا گیا۔

اس گھڑی کی نیلامی سوئٹزرلینڈ میں ہوئی اور اس سے قبل سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے والی گھڑی 7.38 ملین ڈالرز کی تھی جو کہ گزشتہ سال فروخت ہوئی۔ اس گھڑی کو خریدنے کے لیے 7 افراد کے درمیان مقابلہ ہوا تاہم کامیاب شخص کے نام کو سامنے نہیں لایا گیا

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
83%
ٹھیک ہے
17%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

>