تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

گوگل کروم اب پیسے بچانے میں بھی مددگار

  9 دسمبر‬‮ 2016   |    12:49     |     ٹیکنالوجی

گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کروم ویب براؤزر کا نیا ورژن متعارف کرایا ہے جو ان کو پیسے بچانے سمیت کئی مشکلات میں مدد دے گا۔ جی ہاں گوگل کروم ورژن 55 میں متعدد اَپ ڈیٹس کی گئی ہیں جیسے ٹیکسٹ میں غلط اسپیلنگ والے الفاظ خودکار طور پر ہائی لائٹ ہوجائیں گے جبکہ یہ میموری پر بھی کم بوجھ ڈالے گا۔ یعنی اب یہ براؤزر کم میموری والی ڈیوائسز پر بھی زیادہ بہتر کام کرے گا۔ مگر اس کا سب سے خاص فیچر نیا ڈاؤن لوڈ ٹیب ہے جو صارفین کے ڈیٹا کا خرچہ بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

صارفین اب اس نئے ٹیب کی مدد سے پورے ویب پیجز ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے اور انہیں آف لائن پڑھ سکیں گے اور ہاں تصاویر اور ٹیکسٹ بھی ساتھ ہوگا۔ اسی طرح ویڈیوز یا میوزک کو بھی آف لائن دیکھنے کے لیے محفوظ کیا جاسکے گا۔ اس کے لیے ایک نیا سیکشن بھی بنے گا جس میں آپ ڈاؤن لوڈ کیے گئے مواد کو دیکھ سکیں گے اور دیگر افراد سے شیئر بھی کرسکیں گے۔ اس فیچر کا اعلان ستمبر میں کیا گیا تھا جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں لوگوں کو گوگل کے اس براؤزر کی جانب لانا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ کروم ڈاؤن لوڈ میں کتنا ڈیٹا جمع ہوچکا ہے جنھیں صارف ڈیلیٹ بھی کرسکیں گے۔ کروم کا ورژن 55 ریلیز کردیا گیا ہے جسے گوگل پلے اسٹور سے اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>