تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

وہ کمپیوٹر جو جیب میں آجائے

  8 جنوری‬‮ 2017   |    12:07     |     ٹیکنالوجی

اب وہ زمانہ ختم ہوگیا جب لوگ لیپ ٹاپ کو کسی بیگ میں لادے ایک سے دوسری جگہ جاتے تھے، اب تو ایسے کمپیوٹر تیار ہوگئے ہیں جو آپ کی جیب میں بھی آجاتے ہیں۔ جی ہاں معروف کمپنی انٹیل نے اپنا منی کمپیوٹر متعارف کرایا ہے جس کا حجم ایک کریڈٹ کارڈ جتنا ہے جبکہ موٹائی اس سے تھوڑی زیادہ ہے۔ یہ کمپیوٹر لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران متعارف کرایا گیا۔ کسی کارڈ کی طرح نظر آنے والا یہ کمپیوٹر کسی بھی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سے کم نہیں جس میں انٹیل کا سیونتھ جنریشن کیبی لیک پراسیسر موجود ہے جبکہ میموری، بلیو ٹوتھ، اسٹوریج اور وائرلیس کنکٹیویٹی جیسے فیچرز بھی ہیں۔ مگر یہ ڈیوائس عام صارفین کے لیے نہیں بلکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ننھی مشین کو کمپنیوں کو فروخت کیا جائے گا جو اسے دیگر ڈیوائسز میں فٹ کرسکیں گی۔ مگر یہ کارڈ پرانے کمپیوٹرز کی زندگی بڑھانے کا کام بھی آسکے گا۔ اس کی لمبائی 3.7 انچ جبکہ موٹائی 0.2 انچ ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس میں یو ایس بی اور دیگر پورٹس موجود نہیں۔

اسے کسی بڑی ڈیوائس میں پلگ ان کیا جاسکتا ہے بالکل اسمارٹ کارڈز کی طرح۔ کمپنی کا ماننا ہے کہ یہ مستقبل کا کمپیوٹر ہے جسے ڈرونز، روبوٹس، ڈیجیٹل سائنز اور دیگر ڈیوائسز میں لگایا جاسکے گا۔ اس کمپیوٹر کی فروخت 2017 کے وسط میں شروع ہوگی تاہم قیمت کا اعلان ابھی تک نہیں ہوا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

>