تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سب سے زیادہ ڈیٹا محفوظ بنانے والی یو ایس بی

  9 جنوری‬‮ 2017   |    01:38     |     ٹیکنالوجی

واشنگٹن(ڈیلی آزادنیوزڈیسک) ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے یو ایس بی ڈیوائس بنانے والی کمپنی نے اب تک کی سب سے زیادہ گنجائش 2 ٹیرا بائٹ کی یوایس بی متعارف کروادی، کمپنی کی جانب سے 1 ٹی بی کی یوایس بی بھی متعارف کروائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کنگسٹن نے ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ گنجائش کی یوایس بی مارکیٹ میں فروخت متعارف کروادی ہے، جس کی فروخت فروری میں شروع کی جائے گی تاہم ابھی اس کی قیمت کا کوئی تعین نہیں کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق مارکیٹ میں پیش کی جانے والی یو ایس بی ڈیٹا کی ترسیل میں پچھلی ڈیوائس سے تیز ہے اور اس کی کارکردگی بھی بہت عمدہ ہے، اس یو ایس بی کا بیرونی حصہ زنگ اور میٹل باڈی کا بنایا گیا ہے۔

گنگسٹن کے مینجر کا کہنا ہے کہ ’’ہم صارفین کے ڈیٹا کو آسان طریقے سے محفوظ کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں مختلف پروجیکٹس پر کام بھی جاری ہے جبکہ 2 ٹی بی کی یوایس بی کی تیاری کا سلسلہ 2013 سے شروع کیا گیا تھا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’جدید وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین کے لیے آئندہ مزید آسانیاں پیدا کی جائیں گی ‘‘۔ خیال رہے صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے کنگسٹن نے 16 سال قبل 8 ایم بی (میگا بائٹ) کی یو ایس بی متعارف کروائی تھی، صارفین کی ضرورت اور وقت کے ساتھ ساتھ کمپنی نے اس کے ڈیٹا کی گنجائش میں اضافہ کیا اور اب یہ سلسلہ ٹی بی (ٹیرا بائٹ) تک جا پہنچا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>