تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

خلا میں بچےپیدا کرنے کی ٹیکنالوجی کی تیاری شروع

  15 جون‬‮ 2017   |    11:52     |     ٹیکنالوجی

واشنگٹن(ویب ڈیسک )دنیا بھر کی خلائی تحقیقاتی ایجنسیاں ایسی ٹیکنالوجی کی تیاری پر کام کر رہی ہیں جس کی مدد سے چاند یا پھر مریخ پر انسانوں کی کالونی بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ حال ہی میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں ہونے والے ایک مباحثے کے دوران اسسٹنٹ پروفیسر کرس لینڈ ہارٹ نے شادی شدہ جوڑوں کو خلا میں بھیجنے اور خلا میں ہی بچوں کی پیدائش کا خیال پیش کیا۔ یونیورسٹی کے اسکول برائے طب اور صحت میں ایمرجنسی میڈیسن کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کرس لینڈ ہارٹ کی رائے ہے کہ خلائی تحقیق کے شعبے میں اب بھی ایسی کئی چیزیں ہیں جن پر غور کرنا ضروری ہے ۔ ان میں حیاتیات اور نشونما جیسے امور بھی شامل ہیں

لیکن اس کے ساتھ ہی جنسیات جیسے معاملات کو بھی دیکھنا ہوگا۔ یونیورسٹی کی سطح پر ہونے والے اس مباحثے میں پروفیسر لینڈہارٹ کی رائے تھی کہ خلا میں جنسی تعلق اور بچوں کی افزائش وہ باتیں ہیں جن پر پہلے کبھی غور نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے ہماری تحقیق بالکل موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ انسان کا تولیدی نظام خلا میں کس طرح کام کرے گا، اس میں کیا ارتقا واقع ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں خلا کو فتح کرنا ہے، اگر ہمیں مستقل خلا میں رہائش اختیار کرنا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ٹیکنالوجی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>