تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

برطانوی نوجوان نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچالیا

  19 جون‬‮ 2017   |    02:32     |     ٹیکنالوجی

لندن (ویب ڈیسک)ایک بر طانوی نوجوان اچانک ہیرو بن گیا یہ نوجوان برطانیہ کے جنوب میں اپنے ماں باپ کے ساتھ رہائش پذیر ہے، جب اس نے پوری دنیا پر سائبر حملے کے بارے میں سنا یہ اُس وقت ایک سیکیورٹی کمپنی میں کام کر رہا تھا۔ اس برطانوی نوجوان نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ سو سے زائد ممالک سائبر حملے کی زد میں تھے جنہیں صرف 8 پونڈ خرچ کرکے بچالیا گیا۔ دنیا کی نیندیں اڑا دینے والا ، آئی ٹی ماہرین کی سانسیں چھین لینے والے سافٹ ویئر کو شکست ہوگئی۔

بائیس سالہ برطانوی لڑکے نے سائبر حملے میں استعمال ہونے والے ویب سائٹ کو آٹھ پونڈ میں خرید لیا۔ دنیا بھر میں سائبر حملے سے متاثر 75 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔اور ہیکرز فی کمپیوٹر تین سو ڈالر تاوان طلب کررہے تھے۔ یاد رہے ماہر ین کے مطابق پوری دنیا میں ہونے والے حملے میں آسٹریلیا،بلجیم، فرانس،جرمنی،اٹلی اور میکسیکو میں کمپیوٹرز کو نقصان پہنچا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
13%
کوئی رائے نہیں
13%
پسند ںہیں آئی
25%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>