تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

فیس بک سے جعلسازی میں ملوث پیج کی تفصیلات طلب

  10 اگست‬‮ 2017   |    11:35     |     ٹیکنالوجی

لاہور(ڈیلی آزادویب ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ نے معروف سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ سے عوام کے ساتھ مبینہ فراڈ میں ملوث آن لائن شاپنگ پیج کو بنانے والے شخص کی معلومات طلب کرلیں۔نجی خبررساں ادار ے کی رپورٹ کے مطابق مسعود سرور نامی شہری نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں شکایت درج کروائی

تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کی اہلیہ نے فیس بک پر 'فائیو اسٹار کچیور' نامی آن لائن شاپنگ پیج پر ایک جوڑا پسند کیا اور پیج کے مالک کو موبائل فون کمپنی کی سروس کے ذریعے 13 ہزار روپے ادا کیے۔شکایت میں مزید کہا گیا کہ ان کی اہلیہ کو رقم کی ادائیگی کے باوجود جوڑا موصول ہی نہیں ہوا اور جب انہوں نے شکایت کے لیے فیس بک پیج کے مالک کے نمبرز پر رابطے کی کوشش کی تو وہ بند مِلے۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جعلی آن لائن شاپنگ پیج کا مالک سیکڑوں لوگوں کو دھوکا دے چکا ہے اور یہ جرم انسدادِ الیکٹرانک کرائمز بل 2016 کے دائرے میں آتا ہے۔جس پر مجسٹریٹ فاروق اعظم سہال نے فیس بک کے کیلی فورنیا میں واقع سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو حکم جاری کیا کہ وہ اس جعلی فیس بک پیج کے مالک کی تفصیلات انصاف کے مفاد میں ایف آئی اے کو فراہم کریں۔اس ہدایت کے بعد مذکورہ کیس کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔جب انہوں نے شکایت کے لیے فیس بک پیج کے مالک کے نمبرز پر رابطے کی کوشش کی تو وہ بند مِلے۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جعلی آن لائن شاپنگ پیج کا مالک سیکڑوں لوگوں کو دھوکا دے چکا ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>