تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

فیس بک میں اب تک یہ سہولت موجود تھی کہ صارفین اپنا اسٹیٹس مختلف رنگ میں

  10 ستمبر‬‮ 2017   |    10:03     |     ٹیکنالوجی

اسلام آباد (ڈیلی آزادنیو زڈیسک )فیس بک میں اب تک یہ سہولت موجود تھی کہ صارفین اپنا اسٹیٹس مختلف رنگ میں لکھ کر پوسٹ کر سکتے ہیں لیکن بہت جلد صارفین اپنا کمنٹ بھی مختلف رنگ کا انتخاب کر کے لکھ سکیں گے۔اس فیچر کی سہولت ویب اور موبائل ایپ دونوں میں فراہم کی جائے گی تاہم فی الحال اس فیچر کو آزمائش کے لئے کچھ صارفین کے اکاؤنٹ تک رسائی دی گئی ہے۔جن صارفین کو

رنگین کمنٹ کی آزمائشی سہولت دستیاب ہوئی تو انہوں نے اپنے رنگین کمنٹ کے اسکرین شارٹ لے کر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کئے ہیں ۔جن صارفین نے رنگین کمنٹ کا فیچر استعمال کیا ان کا کہنا ہے کہ فیس بک کا کلر کمنٹ فیچر مائی اسپیس ایپ کی طرح ہیں جس میں بیک گراونڈ ، آڈیو ، رنگ اور اسٹیکرز وغیرہ تبدیل ہوجاتے تھے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی کوئی شکایت نا ہو۔گزشتہ سال فیس بک نے کلر اسٹیٹس فیچر متعارف کیا تھا اور رواں سال رنگین کمنٹ کامیاب آزمائش کے بعد تمام صارفین کے لئے دستیاب ہوگا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>