تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

نوکیانے سام سانگ اورایپل کے لیے خطر ے کی گھنٹی بجادی

  15 ستمبر‬‮ 2017   |    04:32     |     ٹیکنالوجی

دبئی (ویب ڈیسک)ویل وقفے کے بعد اسمارٹ فونز کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھنے والی کمپنی نوکیا نے ایپل اور سام سنگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔گزشتہ چند مہینوں کے دوران نوکیا نے تین نئے اسمارٹ فونز نوکیا تھری، فائیو اور سکس لانچ کیے تھے۔ تاہم اب نوکیا اپنا اب تک کا بہترین اسمارٹ فون ’’نوکیا 8‘‘ متعارف کرانے

والا ہے۔ نوکیا کی جانب سے عنقریب متعارف ہونے والی ’’نوکیا 8‘‘ کے فیچرز آئی فون 7 اور سام سنگ گلیکسی ایس 8 کی سطح کے ہوں گے لیکن اس کی قیمت ان دونوں فونز کے مقابلے میں تقریباً آدھی ہوگی۔اب تک ’’نوکیا 8‘‘ کی سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق اس کے اسکرین کا سائز 5.3 انچ ہوگا۔ اس اسمارٹ فون میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر نصب کیا گیا ہے۔ نوکیا 8 کی ریم 4 جی بی جی بی ہوگی، جبکہ فون کی انٹرنل میموری 64 جی بی ہوگی جس میں میموری کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔نوکیا 8 کا فرنٹ اور بیک کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہوگا جس میں ’’ڈوئل سائٹ‘‘ کا آپشن بھی موجود ہوگا۔ ڈوئل سائٹ فیچر سے صارفین بیک وقت اپنی اور اپنے سامنے موجود شخص کی تصویر لے سکتے ہیں۔ ’’نوکیا 8‘‘ ستمبر کی 21 تاریخ کو خلیجی ممالک میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا جس کی قیمت 460 ڈالرز یعنی 48 ہزار پاکستانی روپے ہوگی۔ جبکہ فون کی انٹرنل میموری 64 جی بی ہوگی جس میں میموری کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔نوکیا 8 کا فرنٹ اور بیک کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہوگا جس میں ’’ڈوئل سائٹ‘‘ کا آپشن بھی موجود ہوگا۔ ڈوئل سائٹ فیچر سے صارفین بیک وقت اپنی اور اپنے سامنے موجود شخص کی تصویر لے سکتے ہیں۔ ’’نوکیا 8‘‘ ستمبر کی 21 تاریخ کو خلیجی ممالک میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا جس کی قیمت 460 ڈالرز یعنی 48 ہزار پاکستانی روپے ہوگی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>