تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے فیس بک کے

  3 اکتوبر‬‮ 2017   |    09:56     |     ٹیکنالوجی

نیو یارک(ڈیلی آزادنیو زڈیسک ) سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے فیس بک کے منفی اثرات پر لوگوں سے معافی مانگ لی۔انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ ان کی تخلیق فیس بک لوگوں کو متحد کرنے کے بجائے ان کو تقسیم کر دے گا۔33 سالہ مارک زکر برگ نے روس کی طرف سے فیس بک کے بطور سیاسی پروپیگنڈا آلہ کے استعمال کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد

کسی خاص واقعہ کا ذکر کئے بغیر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنی پوسٹ میں معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں ان سے شرمسار ہوں جن کی زندگیاں فیس بک سے مجروح ہوئیں، میں بہتری کے لئے کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی تخلیق فیس بک کو لوگوں کو باہم ملانے کے بجائے ان کو تقسیم کرنے کے لئے استعمال کیا گیا جس کے لئے وہ معافی کے خواستگار ہیں۔ مارک زوکر برگ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے پروگرام کو جمہوریت کو زک پہنچانے کے لئے استعمال میں لایا جائے۔ذرائع کے مطابق فیس بک پر سیاسی اشتہارات سے متعلقہ 470 جعلی فیس بک اکائونٹس کا سراغ لگایا گیا ہے جو روس چلا رہا ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
29%
ٹھیک ہے
24%
کوئی رائے نہیں
24%
پسند ںہیں آئی
24%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>