تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

گوگل نے اپنے نئے اسمارٹ اسپیکر میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیاہے

  19 اکتوبر‬‮ 2017   |    12:13     |     ٹیکنالوجی

ٹیکساس(ویب ڈیسک)گوگل اتظامیہ نے دنیا بھر سے ملنے والی ہزاروں شکایات کے بعد والوں نے اپنے نئے اسمارٹ اسپیکر میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کمپنی کے ذرائع کاکہناہے کہ 49ڈالر میں دستیاب ہوم منی اسمارٹ اسپیکر کے ڈیزائن میں کچھ خامیاں نکل آئی ہیں جس کی وجہ سے اسپیکر کے

مالک کی ہر آواز منہ سے نکلتے ہی ریکارڈ ہوجاتی ہے جو اس اسپیکر کا ایک نقص قرار دیا جارہا ہے۔ گوگل نے معروضی حالات کی وجہ سے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ پہلے تو بازار میں موجود ایسے منی اسپیکرز اٹھالے گی اور پھران میں موجود ٹچ کنٹرول سسٹم مکمل طور پر ختم کردیگی۔جس کے بعد نئی صورت میں بازار میں دستیاب ہوگا۔ واضح ہو کہ’’ اینڈرائڈ پولیس ‘‘کے بانی اور ممتازصحافی آرٹیم روساکووسکی نے خود ہی اصل خامی کا سراغ لگایا ۔ گوگل نے اب اپنے خریداروں کی سہولت کیلئے یہ انتظام بھی کیا ہے جس کے پاس یہ اسپیکر ہے وہ کمپنی سے ایسا سافٹ ویئر مفت حاصل کرے جس سے ٹچ کنٹرول سسٹم گھر بیٹھے ختم کیا جاسکے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>