تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

اکاؤنٹ کی حفاظت کیلئے گوگل نے 'ایڈوانس پروٹیکشن آپشن' متعارف کروا دیا

  19 اکتوبر‬‮ 2017   |    12:21     |     ٹیکنالوجی

لندن(ویب ڈیسک ) برطانوی میڈیا کے مطابق صارفین کی اہم معلومات، ای میلز اور دیگر اہم چیزوں کو مزید محفوظ کرنے کے لئے یہ آپشن فراہم کیا جائے گا۔ ایڈوانس پروٹیکشن آپشن ایسے افراد کے لئے کارآمد ہے جنہیں ہیکرز کا خطرہ رہتا ہے جن میں سرکاری حکام، سیاستدان اور صحافی شامل ہیں۔

اس آپشن کو استعمال کرنے کے لئے ضروری ہوگا کہ اس کے ساتھ یو ایس بی یا بلیو ٹوتھ وائر لیس ڈیوائس استعمال کی جائے۔جی میل اکاؤنٹ موبائل سے استعمال کرنے والے صارف کو بلیو ٹوتھ ڈیوائس استعمال کرنا ہو گی جبکہ ڈیسک ٹاپ سسٹم سے استعمال کرنے کے لئے یو اسی بی کی ضرورت ہو گی۔یہ فیچر گوگل اکاونٹ کی سیٹنگ میں موجود ہو گا جہاں ایڈوانس پروٹیکشن آپشن نمایاں ہوگا۔ صارف اس کو استعمال کرنے کے لئے انیبل کرے گا اور یو ایس بی یا بلیو ٹوتھ وائر لیس کو اس سے کنیکٹ کر لے گا۔صارفین جب بھی جی میل اکاؤنٹ لاگ ان کریں گے تو آئی ڈی اور پاسورڈ ڈالنے کے بعد یو ایس بی یا بلیو ٹوتھ ڈیوائس کو پریس کرنا ہو گا۔ اس سے صارفین کو اپنی خفیہ ای میلز وغیرہ محفوظ رکھنے میں کوئی بھی خوف نہیں ہو گا اور نا ہی ہیکرز صارف کی آئی ڈی لاگ ان یا آئی ڈی ہیک کر سکیں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>