تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاکستان میں 5 جی سروس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

  21 اکتوبر‬‮ 2017   |    03:12     |     ٹیکنالوجی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں 5 جی سروس کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور وفاقی حکومت نے پالیسی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ 3 اور 4 جی کے بعد اب پاکستانی صارفین 5 جی سروس سے بھی مستفید ہوں گے جس کے لئے باقاعدہ طور پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے کو 5 جی

سروس کا فریم ورک تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ پی ٹی اے فریم ورک تیار کرکے محدود تجرباتی سروس شروع کرے گی جب کہ اس حوالے سے پاکستان میں موجود تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کی جائے گی۔2018 میں پاکستان 5 جی سروس مہیا کرنے والے دنیا کے چند ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت تھری جی اور فور جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 4 کروڑ 40 لاکھ تک فور جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 4 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔پہنچ چکی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>