تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

گوگل نے پلے سٹور پر ایپلی کیشن کو ٹسٹ کرنے کے لیے Try Now کا بٹن متعارف کرا دیا

  23 اکتوبر‬‮ 2017   |    12:52     |     ٹیکنالوجی

امریکا (ویب ڈیسک)گوگل نے گوگل آئی /2016 میں اینڈروئیڈ انسٹنٹ ایپس کے بارے میں بتایا تھا۔ آخر کار گوگل نے پلے سٹور پر ایپلی کیشن کو ٹسٹ کرنے کی سہولت دے دی ہے۔ گوگل نے پلے سٹورپر مخصوص ایپلی کیشن( یہاں کلک کریں ) پر Try Now کا بٹن شامل کیا ہے، جس پریس کرنے سے مخصوص ایپ

یا اس کا کوئی حصہ انسٹال کیے بغیر چلنے لگتا ہے۔انسٹنٹ ایپ کے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے موبائل میں اینڈروئید 5.0 (اے پی آئی لیول 21)سے اینڈروئیڈ 8.0(اے پی آئی لیول 26) تک انسٹال ہوں۔ اس کے علاوہ ڈیوائس کے انٹرفیس میں گوگل کی سیٹنگ سے بھی اس فیچر کو فعال کرنا پڑتا ہے۔اس کےعلاوہ کچھ ممالک ایسے ہو سکتے ہیں، جہاں یہ فیچر کام نہ کرے، وہاں پر صارفین کو Try Nowکی بجائے Install کا بٹن ہی نظر آئے گا۔ گوگل نے ابھی تو چند ایپلی کیشن کو ہی انسٹنٹ ایپ کے طور پر متعارف کرایاہے۔ مستقبل میں ان کی تعداد بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>