تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

1600 کلو گرام وزنی مصنوعی سیارے کا ملبہ سعودی عرب اور پاکستان پر بھی گرسکتا ہے، ماہرین

  23 اکتوبر‬‮ 2017   |    03:14     |     ٹیکنالوجی

دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ48گھنٹوں کے دوران زائد المیعاد مصنوعی سیارے کا ملبہ فضائی غلاف سے ٹکرائے گا۔دوسری جانب سلطنت عمان میں فلکیات کے عالمی مرکز کے ڈرائریکٹر محمد شوکت عودہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مصنوعی سیارے کا ملبہ آج گر سکتا ہے تاہم کہاں

اور کس وقت گرے گا ، اس کی پیشنگوئی نہیں کی جاسکتی۔ تخمینہ بتاتا ہے کہ مصنوعی سیارے کا گرینچ ٹائم کے مطابق 10بجکر 5منٹ پر گرے گا۔ اس میں وقت آگے پیچھے ہوسکتا ہے۔ ملبہ امریکہ کے مغرب میں گرے گا ۔ عودہ کا کہنا ہے کہ جہاں جہاں بھی مصنوعی سیارے کا ملبہ گرنے کا امکان ہے ان کی نشاندہی سرخ اور سبز لائنوں کے ذریعہ کرلی گئی ہے۔ صومالیا، یمن، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطرکے علاوہ پاکستان ، ہندوستان اور افغانستان اس کی زد میں آسکتے ہیں۔مصنوعی سیارہ موثر ہونے کی حالت میں زمین کے اطراف گردش کر رہا تھا۔ ہر12گھنٹے میں ایک چکر مکمل کر رہا تھا۔ یہ 3.4میٹر لمبا اور اس کا قطر 1.6میٹر ہے۔ وزن1600کلو گرام ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
13%
کوئی رائے نہیں
13%
پسند ںہیں آئی
50%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>