تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

فیس بک میسنجر کے صارفین اب پے پال کے ذریعے رقم بھیج اور وصول کر سکتے ہیں

  24 اکتوبر‬‮ 2017   |    11:09     |     ٹیکنالوجی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پے پال نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی خدمات کا دائرہ کار فیس بک کی میسنجر ایپلی کیشن کے ذریعے پیئر ٹو پیئر پے منٹس تک بڑھا رہے ہیں۔اس فیچر کو ون آن ون چیٹ یا گروپ چیٹ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے رقم بھیجنے کے لیے آپ کو پہلے نیلے پلس آئیکون پر ٹیپ کرنا پڑے گا۔

اس کے بعد سبز رنگ کے Payments بٹن کو سلیکٹ کر کے Paypas سلیکٹ کرنا پڑے گا۔یہ فیچر ابھی صرف امریکا میں منتخب آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اینڈروئیڈ صارفین کے لیے اسے جلد ہی جاری کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پے پال میسنجر میں کسٹمر سروس بوٹ بھی متعارف کرا رہا ہے ، جس سے آپ میسنجر میں ہی پے منٹ اور اکاؤنٹ کی سپورٹ حاصل کر سکیں گے۔اس کے لیے آپ کو سرچ میں PayPal لکھ کر سرچ کرنا پڑے گا، جس کے بعد بوٹ آپ کی رہنمائی کرےگا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>