تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ایچ ٹی سی اپنے نئے فون HTC U11 Plus کو 2 نومبر کو متعارف کرائے گا

  24 اکتوبر‬‮ 2017   |    11:51     |     ٹیکنالوجی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ایچ ٹی سی نے نومبر کے شروع میں سمارٹ فون کی لانچ کی تقریب منعقد ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ پچھلے ہفتے چینی میڈیا نے خبر دی تھی کہ ایچ ٹی سی ایک سمارٹ فون کی لانچنگ کی تقریب کے کارڈ تقسیم کررہا ہے لیکن تائیوانی کمپنی نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔ اب ایچ ٹی سی نے ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے

کہ وہ 2 نومبر کو ایک تقریب کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اگرچہ کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اس تقریب میں کونسا سمارٹ فون لانچ کریں گے لیکن ہم کافی حد تک یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایچ ٹی سی یو 11 پلس ہوگا۔کمپنی نے اس فون کے بارے میں کچھ نہیں بتایا لیکن اس کے بارے میں کافی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔ اس فون میں 4 جی بی یا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی انٹرنل میموری ہوگی۔بیک سے دیکھنے میں ی فون یو 11 جیسا ہی ہے لیکن اس کی بیزل کافی پتلی ہیں۔ توقع ہے کہ اس کا 6 انچ کا ڈسپلے کواڈ ایچ ڈی ہوگا۔فنگر پرنٹ سنسر کو اس فون کے رئیر پر ہی نصب کیا گیا ہے۔اس فون کی بیڑی 4000 ایم اے ایچ کی ہوگی۔اس فون میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ نہیں ہوگا۔ اندازہ ہے کہ اس کا 3.5 ایم ایم آڈیو جیک بھی یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ سے بدل جائے گا۔ امید ہے کہ اس فون میں اینڈروئیڈ 8.0 اوریو انسٹال ہوگا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>