تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

برطانوی الیکٹرانکس کمپنی نے ملازمت پیشہ افراد کیلئے کھانا پکانے والا روبوٹ تیار کر لیا

  24 اکتوبر‬‮ 2017   |    12:06     |     ٹیکنالوجی

لندن(ویب ڈیسک)برطانوی الیکٹرانکس کمپنی نے ملازمت پیشہ افراد کی مشکل حل کرنے کیلئے ایسا ماہر روبوٹ تیار کرلیا ہے جو 10 یا 12 نہیں بلکہ مختلف اقسام کے 2ہزار کھانے تیار کرسکتا ہے،خواتین ہوں یا مرد حضرات دونوں ہی کو ملازمت سے تھکے ہارے گھر آنے کے بعد کھانا پکانا واقعی مشکل کام لگتا ہے،

اس صورت حال سے دوچار لوگ عام طور پر خود کھانا پکانے کے بجائے پکا پکایا کھانا ملنا پسند کرتے ہیں لیکن ایسا کرنا ناصرف ان کے جیب پر بھاری پڑتا ہے، لوگوں کی اس مشکل کاحل الیکٹرانک مصنوعات بنانے والی برطانوی کمپنی مولی روبوٹکس نے ڈھونڈ نکالا ہے۔مولی روبوٹکس کے ماہرین ”روبوشیف“ نامی ایسا ہنرمند روبوٹ تیار کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں جو 10 یا 12 نہیں بلکہ 2 ہزار اقسام کے کھانے بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس روبوشیف کی قیمت 15 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے، اسے 2017 تک تجارتی بنیادوں پر فروخت کےلئے پیش کردیا جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>